سوئیڈن میں برف کے پول پر بیٹھنے کا مقابلہ
سوئیڈن میں موسم سرما کی مناسبت سے ایک
خصوصی مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں شریک کھلاڑیوں کو برف کے پول پر زیادہ سے
زیادہ دیر کے لئے بیٹھنا تھا،اس مقابلے میں 6 کھلاڑی فاتح قرار پائے جنہوں نے
ڈھائی میٹر اونچے برف کے پول پر مسلسل 48 گھنٹے تک بیٹھے رہنے کا مظاہرہ کیا، مقابلے
کے دوران درجہ حرارت منفی 28سینٹی گریڈ تک گر گیا تاہم یہ افراد اس شدید سرد موسم
میں بھی کھلے آسمان کے نیچے برف کے پول پر بیٹھے رہے ،واضح رہے کہ اس مقابلے کا
انعقاد کئی سالوں سے جاری ہے اور ہر سال لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، رواں
برس کامیاب ہونیوالوں میں 4مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
No comments:
Post a Comment