برسبین:چور باکسر محمد علی کے دستخط شدہ دستانے لے اڑے
چور عموماً اپنی وارداتوں میں نقدی ،زیورات اور قیمتی
اشیا چرایا کرتے ہیں تاہم آسٹریلیا میں چور ایک گھر سے باکسر محمد علی کے دستخط
شدہ دستانے لے اڑے ، اس خاندان نے مشہور امریکی باکسر کے دستخط شدہ دستانوں
کو فریم کروا کر اپنے گھر میں سجا رکھا تھا، چور دیوار پر آویزاں کئے گئے دستانوں
کو فریم سے نکال کر لئے گئے جبکہ اس کے ساتھ ان دستانوں پر باکسر کے دستخط اصلی
ہونے کا تصدیقی سرٹیفکیٹ وہیں چھوڑ گئے ۔
No comments:
Post a Comment